حیدرآباد ۔7۔مئی(اعتماد نیوز)ریاستی الیکشن کمیشن چیف بھنور لعل نے آج کہا
کہ 16مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی جو صبح 8بجے شروع کی جائیگی ۔ انہوں نے
مزید کہا کہ ای وی ایم مشینوں
کو اسٹرانگ روم میں محفوظ کرد یا گیا۔ اور
اسٹرانگ روموں کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ووٹوں کی گنتی کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانی ٹرنگ کی جائیگی۔